counter easy hit

آج کے الیکشن میں اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں، محمد اقبال چوہدری

Mohammad Iqbal Chaudhry

Mohammad Iqbal Chaudhry

سپین (نوید احمد اندلسی) آج 20 دسمبر بروز اتوار ہسپانوی پارلیمنٹ کے الیکشن منعقد ہو رہے ہیں، اس موقع پر سوشلسٹ پارٹی کی طرف سے نامزد پاکستانی نژاد امیدوار برائے قومی اسمبلی محمد اقبال چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سپین بھر میں بسنے والے ایسے تمام پاکستانی بہن بھائی جن کے پاس سپین کی شہریت (یعنیDNI) ہے وہ اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں، یہ آپ کا حق بھی ہے اور آئینی ذمہ داری بھی ہے۔

جمہوریت کے ساتھ آپ کے لگاؤ کو بھی اسی عمل سے پرکھا جائے گا، اگر آپ یہ موقع ضائع کریں گے تو یقینا آپ اپنے آپ کو برابر کا شہری کہلوانے کا حق خود چھوڑیں گے، یہ آپ کے مستقبل کے لیے، آپ کے بچوں کے مستقبل کے لیے اور آپ کی یہاں موجودگی کا احساس دلانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ جوق در جوق پولنگ اسٹیشن میں جا کر اپنا حق رائے استعمال کریں۔

اگر آپ کو ووٹنگ کے عمل کے دوران کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا ہو توپولنگ اسٹیشن پر موجود انتخابی عملے اور مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے نامزد افراد آپ کی مدد و رہنمائی کے لیے ہمہ وقت موجود ہونگے اس کے علاوہ آپ بذریعہ ٹیلیفون مندرجہ ذیل نمبروں پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں: 669090031، 602107494، 632446522۔