counter easy hit

امریکا کے صدارتی امیدواروں کی نامزدگی کیلئے آئیوا میں پرائمری الیکشن

elections in Iowa

elections in Iowa

واشنگٹن……امریکا کے صدارتی امیدواروں کی نامزدگی کے لئے آئیوا میں پرائمری الیکشن کے دوران ری پبلکن امیدوار ٹیڈ کروز 28 فیصد ووٹ حاصل کر کے ڈونلڈز ٹرمپ کو شکست دے دی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ 24 فیصد ووٹ حاصل کر پائے ۔ ڈیموکریٹس کے نامزدگی کے لیے ہیلری کلنٹن اور برنی سینڈرز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے ۔ امریکی صدارتی انتخاب کے لیے ریاسٹ آئیووا میں ہونے والے پرائمری انتخاب میں ری پبلکن کے ڈونلڈٹرمپ کو لگا پہلا جھٹکا۔ ٹیڈ کروز نے 28 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ 24 فیصد ووٹ لے سکے ۔ صدارتی نامزدگی مہم کے دوران جیت کے لئے پر اعتماد نظر آنے والے ٹرمپ کے پاس شکست تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔ٹیڈ کروز نے اپنی جیت کو عام لوگوں کی فتح قرار دیا ۔دوسری طرف ڈیمو کریٹس کی ہیلر ی کلنٹن اور برنی سینڈرز کے درمیان ہے سخت مقابلہ ۔ ہیلری کلنٹن 50 فیصد ووٹ لے کر آگے ہیں ۔ جبکہ برنی سینڈرز نے 49 اعشاریہ 3فیصد ووٹ نے حاصل کیے ۔ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ وہ امریکی قوم کے ساتھ ہیں اور جیت کے لئے پر امید ہیں