counter easy hit

الیکشن کمیشن کا ٹربیونلز کی مدت میں تیسری بار توسیع پر غور

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (یس ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں تیسری بار توسیع پر غور شروع کر دیا ہے ، دو بار توسیع کے باوجود ٹریبونلز اپنا کام مکمل نہیں کر سکے۔

ٹربیونلز کو دی جانے والی دوسری بار توسیع کی مدت رواں ماہ ختم ہو رہی ہے ، ذرائع کے مطابق الیکشن ٹربیونلز دو بار توسیع ملنے کے باوجود اب تک عام انتخابات کے حوالے سے شکایات نمٹا نہیں سکے جس کے بعد ٹریبونلز کی مدت میں تیسری بار توسیع پر غور کیا جار ہا ہے جو دو ماہ کے لیے ہوگی۔