counter easy hit

الیکشن کمیشن نے فاٹا میں سینیٹ انتخابات روکنے کیلئے درخواست مسترد کر دی

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے سابق سینیٹر عباس خان آفریدی کی جانب سے فاٹا سینیٹ انتخابات رکوانے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے عباس آفریدی کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا میں سینیٹ انتخابات کو مذاق بنا لیا گیا ہے، کبھی صدر تو کبھی وزارت قانون یا سیفران کی جانب سے حکم آ جاتا ہے۔

تیرہ سال بعد آج آپ کہہ رہے ہیں کہ چیف ایگزیکٹو آرڈر غلط ہے، سردار رضا نے عباس آفریدی کے وکیل کیساتھ مکالمے میں کہا کہ درخواست میں کسی کو فریق تک نہیں بنایا گیا۔

الیکشن سے ایک دن پہلے انتخابات رکوانے کیلئے آ گئے ہیں، کسی کو فریق بنائیں پھر ایک ہفتے بعد درخواست پر سماعت ہو گی۔