counter easy hit

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کے لئے عملے کی تربیت اپنے افسران سے کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے عملے کی تربیت اپنے افسران سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Election commission decided to hold training with their officers for local elections

Election commission decided to hold training with their officers for local elections

این جی اوزسے الیکشن کمیشن کے انتخابی عملے کی تربیت کرانے کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے خودانحصاری کی جانب بڑھتے ہوئے آئندہ عام انتخابات کے لئے عملے کی تربیت اپنے افسران سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے تحت الیکشن کمیشن کے 2 ہزار500 افسران 7 لاکھ سرکاری ملازمین پر مشتمل انتخابی عملے کو تربیت دیں گے، اس تربیت کے عوض لیڈ ٹرینرز کو تربیت 10 ہزار روپے فی کس اعزازیہ دیا جائے گا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے حساس اداروں ،پولیس،واپڈا،صحت اور دیگر سروسز کے ملازمین کو انتخابی عملے میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراب انتخابی عملہ محکمہ تعلیم، زراعت ، ایف بی آر اور انکم ٹیکس کے ملازمین پرمشتمل ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website