counter easy hit

الیکشن 2018 : ایک خصوصی بین الاقوامی وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے ؟ اس کا تعلق کس ادارے سے ہے اور یہ کیا کام کرے گا ؟ خبر آ گئی

اسلام آباد; عام انتخابات 2018ء کے انعقاد کا جائزہ لینے کے لئے دولت مشترکہ مبصر مشن ( کل) پاکستان پہنچ رہا ہے ،مبصر مشن میں دولت مشترکہ ممالک سے اہم شخصیات شامل ہوں گی، مبصر مشن الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور میڈیا سے ملاقاتیں کریگا۔تفصیلات کے مطابق،

عام انتخابات 2018ء کے صاف ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کا جائزہ لینے کیلئے دولت مشترکہ مبصر مشن ( آج) پاکستان پہنچ رہا ہے، ترجمان دولت مشترکہ کے مطابق مبصر مشن کی سربراہی نائجیریا کے سابق سربراہ مملکت کریں گے، مبصر مشن میں دولت مشترکہ ممالک سے اہم شخصیات شامل ہوں گی، مبصر مشن الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور میڈیا سے ملاقاتیں کریگا، دولت مشترکہ مبصر مشن سیکیورٹی اداروں اور دیگر شراکت داروں سے بھی ملے گا،تمام مبصرین 22 جولائی تک مختلف شہروں میں تعینات کر دیے جائیں گے، ملک بھر میں متعین مبصرین 26 جولائی کو واپس اسلام آباد پہنچیں گے،دولت مشترکہ مبصر مشن 30 جولائی کو واپس روانہ ہو گا،مبصر مشن، دولت مشترکہ سیکرٹری جنرل کو اپنی رپورٹ پیش کریگا، دولت مشترکہ سیکرٹری جنرل رپورٹ پاکستانی حکومت، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو بھیجے گا،دولت مشترکہ پاکستان سے متعلق رپورٹ، رکن ممالک کو بھی ارسال کریگا،دولت مشترکہ رپورٹ منظر عام پر بھی لائی جائے گی، مبصر مشن انتخابات کے جمہوری انداز، عالمی معیارات کے مطابق انعقاد کو بھی دیکھے گا، مبصر مشن انتخابی عمل کو دولت مشترکہ چارٹر، پاکستانی انتخابی قوانین کے تناظر میں دیکھے گا۔