counter easy hit

شوال میں شہید سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ،آرمی چیف کی شرکت

Eid prayer, Army chief

Eid prayer, Army chief

پشاور ……….گزشتہ روز وادیٔ شوال میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ کورہیڈکوارٹر پشاور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وادیٔ شوال میں آپریشن ضرب عضب کا آخری فیز جاری ہے، گزشتہ روز کیپٹن عمیر اور ساتھیوں نے دہشت گردوں کو فرار نہیں ہونے دیا، اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے، شہداء کی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت اعلیٰ عسکری اور سول قیادت نے بھی شرکت کی۔شہید کیپٹن عمیر عباسی کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے ایبٹ آباد روانہ کردیا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائے گی، آرمی چیف نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کرکے گذشتہ روز زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی۔ آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ بھی کیا۔کورکمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے آرمی چیف کو شوال میں جاری آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی، آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے جاری پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے آخری ٹھکانوں کو کامیابی سے ختم کیا جارہا ہے۔ہم دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے، آرمی چیف نے شوال کے دشوار پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔