counter easy hit

دسواں سالانہ جشن عید میلادالنبی کا پروگرام 19 دسمبر کی شام منعقد کیا جائے گا۔ ملک امین اعوان

Malik Amin Awan

Malik Amin Awan

ویانا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن آسٹریا کے صدر حاجی ملک امین اعوان نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن عید میلادالنبیۖ کے سلسلہ میں 19 دسمبر بروز ہفتہ شام چار بجے پروقار دسواں سالانہ زکرنعت محفل کا انعقاد اعوان ہاوس نیدر آسٹریا میں کیا جائے گا۔

سالانہ زکر محفل میں مقامی نعت خواں کے علاوہ مہمان خصوصی قدیر احمد خان آف سپین اور سپیشل مہمان کے طور پر علامہ حاجی عبدالحفیظ الزہری امام نور اسلامک سنٹر ویانااور علامہ مدثر حسین اعوان آف ویاناشرکت کریں گے۔ نظامت کے فرائض حافظ مدثر باجوہ آف فرینکفورٹ جرمن ادا کریں گے۔

دسواں سالانہ جشن عید میلادالنبیۖ پروگرام کے آرگنائزر حاجی ملک امین اعوان نے مذید کہا کہ پروگرام میں شرکت کی دعوت عام ہے اور وقت کی پابندی کو مدنظر رکھا جائے۔