counter easy hit

حکومت کی جانب سے عید الفطر پر 4 چھٹیوں کا اعلان

Eid government

Eid government

5 سے 8 تک عید کی تعطیلات ہوں گی ، ہفتہ اتوار کی چھٹیاں ساتھ ملائی جائیں تو نصف درجن چھٹیاں ہوجائیں گی
اسلام آباد (یس اُردو) عید الفطر پر پانچ سے آٹھ جولائی تک چار چھٹیاں ہوں گی ، وزارت داخلہ نے منگل سے جمعے تک کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، حکومت کی طرف سے چھوٹی عید پر ملازمین کی لئے بڑی عیدی ۔ ایک ، 2 یا 3 نہیں بلکہ پوری 6 چھٹیاں ملیں گی ۔ وزارت داخلہ کے مطابق عید کے لئے 5 جولائی منگل سے 8 جولائی یعنی جمعے تک کی عید تعطیلات ہوں گی ۔ ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ملائی جائیں تو پوری 6 چھٹیاں ہوں گی ، وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔