counter easy hit

عید الاضحی پر قربانی منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے ذریعے بھوک و افلاس زدہ مسلمانوں تک پہنچائیں

Minhaj Welfare Foundation

Minhaj Welfare Foundation

ویانا (محمد اکرم باجوہ) عید الاضحی پر صاحب حیثیت مسلمان حسبِ توفیق قربانی کا گوشت بھوک و افلاس زدہ غرباء تک پہنچا کراللہ تعالی کی رضا بھی حاصل کرتے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی افریقہ، کشمیر، شام ، انڈیا و پاکستان کے غریب مسلمانوں تک قربانی کا گوشت پہنچانے کا انتظام کیا ہے۔

آسٹریا میں بسنے والے مسلمانوں سے اپیل ہے کہ اپنی واجب قربانی یا رضاکارانہ صدقہ قربانی اپنے اعزاء واقارب کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں غریب و نادار مسلمانوں تک پہنچانے کے لیے منہاج القرآن سنٹر آسٹریا Tossgasse-4, 1150 Wienجلد رابطہ فرمائیں۔ قربانی کی تفصیل درج ذیل ہے
گائے کا ایک حصہ ۔ 55یورو۔۔
ایک چھترا (بھیڑ) ۔۔120یورو
ایک بکرا ۔۔ 150یورو
مزید تفصیلات کے لیے منہاج القرآن آسٹریا کے ذمہ داران سے درج ذیل فون نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
خواجہ نسیم (سرپرست) ۔ 0699-14062526۔ ملک امین اعوان (صدر) ۔069912576080۔ یا عمران علی مغل ۔(جنرل سیکرٹری)۔06603884745۔ شکریہ