counter easy hit

مصر،دوستانہ فٹبال میچ بدنظمی ،ہجوم کو روکنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ

Egypt, friendly football

Egypt, friendly football

مصر میں دوستانہ فٹبال میچ کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث کھیل روکنا پڑا ، آنسو گیس سےکھلاڑی اور آفیشلز کے بھی آنسو نکل پڑے ۔
مصر کی میڈیا کے مطابق جنوبی شہر اسوان کے اسٹیڈیم میں مصر اور لیبیا کی فٹبال ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ جاری تھا کہ اس دوران شائقین نے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔پولیس نے ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی، جس کے باعث آنسو گیس کا دھواں پورے اسٹیڈیم میں پھیل گیا اورکھلاڑی اور آفیشل بھی اس لپیٹ میں آگئے، جس کے بعد انہیں میدان چھوڑ کر بھاگنا پڑا ۔آنسو گیس کے باعث کھلاڑیوں اور آفیشلز کے بھی آنسو نکل پڑے ، اسٹیڈیم سے گیس کے بادل چھٹے تو میچ دوبارہ شروع ہوا ۔ مصر نے لیبیا کو 2 گول سے شکست دے میچ جیت لیا۔