yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

مصر: فوجی قافلے پر حملہ، 18 افراد ہلاک

Web Editor September 12, 2017 1 min read
Egypt: Attack on military caravan, 18 people killed
Share this:

مصر کے شمالی علاقے سیناء میں سیکیورٹی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

Egypt: Attack on military caravan, 18 people killedمصر کی وزارت داخلہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیناء کے قصبے بیرالعابد میں ہونے والے حملے میں اموات کے علاوہ کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں تاہم حتمی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔خیال رہے کہ شمالی سیناء میں دولت اسلامیہ (داعش) نے سیکڑوں فوجی اور پولیس اہلکاروں کو مختلف حملوں میں ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔تازہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی نے قنطرہ سے مصر کے ساحلی شہر اسماعیلیہ اور شمالی سیناء کے دارالحکومت العریش جانے والے فوجی قافلے کو نشانہ بنایا۔

داعش نے اپنی نیوز ایجنسی عماق کے ذریعے جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں 8 مصری فوجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔مصری فوج کا کہنا ہے کہ ‘فوجی مذکورہ کار کو دیکھ رہے کہ تھے وہ دھماکے سے اڑ گئی’۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد ‘سڑک کے کنارے صحرا میں چھپے دہشت گردوں نے’ فائرنگ شروع کردی’۔فوج کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘قافلے پر حملے کےنتیجے میں چند جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر کئی زخمی ہوگئے۔فوری طور پر کسی عام شہری کے اس واقعے میں ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔امریکا کی جانب سے مصری فوج کے قافلے پر ہونے والے اس حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘مصر کو جب تک دہشت گردوں سے خطرہ ہے تب تک ہم مصر کے ساتھ کھڑے ہیں’۔یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں سیناء کے شمال مشرقی علاقے میں ملٹری کمپاؤنڈ کے ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کار بم حملے میں کرنل سمیت 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے تھے۔حکام کا کہنا تھا کہ کارسوار بمبار نے رفاہ میں واقع ملٹری کمپاؤنڈ کے چیک پوسٹ سے اپنی گاڑی ٹکرا دی جس کے بعد درجنوں مسلح دہشت گردوں نے شدید فائرنگ شروع کردی جنھوں نے ماسک کے ذریعے اپنے چہروں کو چھپایا ہوا تھا۔

داعش نے دارالحکومت قاہرہ سمیت دیگر شہروں میں ماضی میں ہونے والے کئی دیگر حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔گزشتہ سال دسمبر کے بعد عیسائیوں کے اجتماعات اور چرچ کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
kuch-farq-nahin-in-3no-mein-hamid-mir-exploring-the-facts-about-pakistani-politics
Previous Post تینوں میں کوئی فرق نہیں
Next Post آرمی چیف دو روزہ دورے پر آسٹریلیا پہنچ گئے
Army chief reached Australia on a two-day visit

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.