counter easy hit

انڈے ابالیں اب پانی کے بغیر

جہاں ایک جانب دنیا میں ہر چیز ترقی کی جانب گامزن ہے وہاں انڈے کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں۔

آپ کو یہ سن کر حیرانی ہوگی کہ اب آپ کو انڈے ابالنے کے لیے پانی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

کیونکہ اب انہیں ایک ڈبے میں بھی بوائل کیا جا سکتا ہے۔

دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق روس میں ایسی دلچسپ مشین ایجاد کی گئی ہے جس میں پانی کے بغیر بھی انڈا اپنی پسند کے مطابق ابالا جا سکتا ہے۔

کارڈ بورڈ سے تیار کی گوگول موگول نامی یہ مشین ایسے خصوصی کیمیکلز سے تیار سے تیار کی گئی ہے جسے چلایا جائے تو اس میں سے حرارت خارج ہوتی ہے۔

انڈے جیسی شکل کی اس مشین میں انڈا رکھیں اور بس ایک یا دو منٹ میں اس کے ابلنے کے بعد اسے کھا کر مزے کریں۔