counter easy hit

ہمیں تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں اور دنیا خود پاکستان کے پاس آنے لگی ہے، وزیر اعظم

Efforts to isolate by us was failed the world itself comes to Pakistan, Prime Minister

Efforts to isolate by us was failed the world itself comes to Pakistan, Prime Minister

اشک آباد: وزیر اعظم نواز شرف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی دنیا میں تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں اور دنیا خود چل کر پاکستان کے پاس آنے لگی ہے۔

ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ خطے میں علاقائی رابطوں کو مربوط بنانا ہماری پالیسی کاحصہ ہے۔ پاکستان اپنے محل وقوع کو معاشی میدان میں ترقی کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے کیونکہ مربوط رابطوں کی پالیسی کے فوائد پورے خطے کو حاصل ہو سکتے ہیں، ہم خطےکے وسائل سے استفادہ کرنےکے لیے ماحول قائم کررہے ہیں کیونکہ مشترکہ کوششوں سے ہی ہم خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کو یقینی بنائیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ترقیاتی اہداف کےحصول میں ٹرانسپورٹ پرخصوصی توجہ دی جاری ہے۔ 2030کےترقیاتی ایجنڈے کےتحت سڑکوں کی تعمیر پر توجہ دے رہے ہیں جب کہ پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن پر بھی کام جاری ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کی ترقی کے لیےبہت اہم ہے، پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں، دنیا خود چل کرپاکستان کے پاس آنے لگی ہے۔ ایران کے بعد روس بھی سی پیک میں شمولیت کا خواہش مند ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website