counter easy hit

چانڈیو عمران خان پر تنقید کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں: پی ٹی آئی

efforts: PTI

efforts: PTI

تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مولا بخش چانڈیو عمران خان پر تنقید کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں، تهر میں بھوک اور افلاس معصوم بچوں کی جان لے رہی ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے سندھ کے وزیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان سے متعلق مولا بخش چانڈیو کا بیان انتہائی شرمناک ہے، ایسے غیر سنجیدہ بیانات سے قبل مولا بخش چانڈیو اپنے گریبان میں جھانکیں، عمران خان خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولیات کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، عمران خان کی کوششوں سے خیبر پختونخوا گڈ گورننس میں آگے بڑھ رہا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ پلڈاٹ سروے سے سندھ کی صورت حال سب کے سامنے آ گئی۔ شیریں مزاری نے کہا کہ سندھ میں حکومتی نااہلی کے باعث کرپشن عروج پر ہے، سندھ بھر میں تعلیم اور صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، تهر میں بھوک اور افلاس معصوم بچوں کی جان لے رہی ہے، مولا بخش چانڈیو سیاسی طور پر بے روزگار ہیں، مولا بخش چانڈیو تنقید کرنے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں۔