counter easy hit

تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 14 اگست تک چھٹیاں ہوں گی

Educational institutes will be holidays from June 1 to 14th Augustلاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ۔ تمام تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 14 اگست تک چھٹیاں ہوں گی، مراد راس نے تعطیلات کا اعلان کیا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے اساتذہ کے ٹرانسفر کے حوالے سے نیا سسٹم متعارف کروا دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹرانسفر پالیسی سے اساتذہ کو تبادلوں کے حوالے سے درپیش مسائل ختم ہو جائیں گے، ای ٹرانسفر پالیسی سے بدعنوانی کے عنصر کا بڑے پیمانے پر خاتمہ ہوگا۔ ڈاکٹر مراد راس نے کہا ایک ایک ٹرانسفر کے لئے دس دس سفارشیں آیا کرتی تھیں، بہت جلد محکمہ تعلیم میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔تعلیمی میدان سے دوسری خبر یہ ہے کہ صوبائی وزیر برائے محنت اور افرادی قوت غلام مرتضی بلوچ نے کہا ہے کہ اچھی تعلیم مزدوروں کے بچوں کا بنیادی حق ہے اور محکمہ محنت مزدورں کے بچوں کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکرٹری محنت سندھ عبد الرشید سولنگی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے ورکرز ماڈل سکول سائٹ کراچی، جیکب آباد، گھوٹکی، شکار پور، نوڈیرو اور میرپور ماتھیلو میں قائم کئے جائیں گے جبکہ نئے انٹرمیڈیٹ کالج سائٹ کراچی، نارتھ کراچی، کورنگی کراچی، لانڈھی کراچی، گھوٹکی، حیدرآباد اور سکھر میں قائم کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر برائے محنت اور افرادی قوت غلام مرتضی بلوچ نے مذید کہا کہ محکمہ محنت سندھ نے ورکرز کے رہائش کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور اس مقصد کے لئے نئی لیبر کالونیاں تعمیر کی جارہی ہیں۔

اس موقع پر اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے سیکرٹری محنت سندھ عبد الرشید سولنگی نے بتایا کہ نئی لیبر کالونیاں بن قاسم کراچی، گھوٹکی، کوٹری، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہ یار میں تعمیر کی جارہی ہیں اور ان کالونیوں میں مجموعی طور پر8 ہزار سے زائد فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر برائے محنت اور افرادی قوت غلام مرتضی بلوچ نے کہا کہ ان تمام لیبر کالونیوں اور فلیٹس میں انفراسٹرکچر کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ محنت سندھ کے زیر اہتمام چلنے والے تمام تعلیمی اداروں میں اعلی معیار کی تعلیم دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مزدور کا بچہ مزدور نہ بنے بلکہ تعلیم حاصل کرکے زندگی گزارنے کے بہتر مواقع حاصل کر سکے۔ اور ساتھ یہ خبر بھی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سکولز کالجز میں منشیات کے استعمال کے خلاف کیس میں فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نے موقف اپنایا کہ تعلیمی اداروں میں امنتاعے منشیات ایکٹ 2018ء پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، پنجاب کے پاس بل ماجود ہے لیکن قوانیں نہیں بنائے جا رہے، منشیات مافیا سکول کالجز میں بچوں کو منشیات استعمال کروا رہا ہے، آنے والی نسلوں کی بقاء کا مسئلہ ہے، پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اپنے زمہ داریاں پوری نہیں کر رہا۔ استدعا ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کو منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ اہم مسئلہ ہے، منشیات کے استعمال سے متعدد لوگوں کی اموات ہو چکی ہے، منشیات قوانین میں ترامیم ہونی چاہیے۔