counter easy hit

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

 

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے وزارت خارجہ میں خصوصی ملاقات کی ۔ تینوں شخصیات نے ملک میں کورونا وبائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کے دوران ہمیں حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس وبائی چیلنج سے بطریق احسن نبرد آزما ہو سکیں۔ تینوں وزراءکے مابین 5 اگست کے حوالہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بدترین کرفیو اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے حوالہ سے بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ دوران ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ حکومت نے اپنے محدود وسائل کے باوجود، کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے دوران ہمیں حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس وبائی چیلنج سے بطریق احسن نبرد آزما ہو سکیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website