counter easy hit

عبدالستار ایدھی کو سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی میں داخل کر لیا گیا

Edhi was admitted

Edhi was admitted

ملک کے معروف سماجی کارکن کی ڈائیلاسز ٹیوب کو تبدیل کرنے کیلئے جلد آپریشن کیا جائے گا
کراچی (یس اُردو) معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی ٹرانسپلانٹیشن میں ڈائیلاسز ٹیوب کی تبدیلی کے لئے داخل ہوگئے ۔ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی ڈائیلاسز ٹیوب کی تبدیلی ہوگی ۔ ٹیوب کی تبدیلی کا عمل سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی ٹرانسپلانٹیشن میں ہوگا ۔ عبدالستار ایدھی کی ڈائیلاسز ٹیوب خراب ہوگئی تھی جس سے انفیکشن ہوگیا ہے ۔ انفکیشن کے باعث ایک ہفتے سے ڈائیلاسز نہیں ہوا ۔ فیصل ایدھی کے مطابق عبدالستار ایدھی کو آپریشن کے لئے ایس آئی یو ٹی منتقل کر دیا گیا ۔ آج ڈائیلاسز ٹیوب تبدیل کردی جائے گی ۔ امید ہے شام تک عبدالستار ایدھی گھر واپس آجائیں گے