counter easy hit

ایدھی فاؤنڈیشن نے بھارتی حکومت کی امداد لینے سے معذرت کرلی

Abdul Sattar Edhi

Abdul Sattar Edhi

کراچی : ایدھی فاؤنڈیشن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ایک کروڑکی امداد لینے سے معذرت کرلی ہے۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ حکومتوں سےامداد لینا ایدھی فاؤنڈیشن کی پالیسی نہیں اور یہ بنیادی اصولوں کے خلاف ہے اس لئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے امدادی رقم نہیں لی جاسکتی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ایدھی فاؤنڈیشن اپنے تمام اخراجات چندے سے پورا کرتی ہے اور ماضی میں کبھی کسی حکومت سے کوئی امداد نہیں لی۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گیتا کی دیکھ بھال پر ایدھی فاﺅنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا تھا۔