counter easy hit

عدن سے پاکستانیوں کا انخلاء، پاکستان کا چین سے مدد پر غور

Tasneem Aslam

Tasneem Aslam

اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے انخلاء کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

عدن اور مکلا میں محصور پاکستانیوں کے انخلاء پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ تاہم عدن میں لڑائی کی وجہ سے پاکستانیوں کے انخلاء میں دشواری ہے۔

پاکستانیوں کے انخلا کے لئے بحری راستے کا آپشن بھی موجود ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ چین اپنے شہریوں کو بحری جہازکے ذریعے نکال رہا ہے۔

عدن سے پاکستانیوں کے انخلاء کے لئے چین سے مدد مانگنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تسنیم اسلم نے بتایا کہ پی آئی اے کی پرواز مکلا کے لئے تیار ہے جبکہ پاک بحریہ کے 2 جہاز چند دن میں یمن پہنچ جائیں گے۔