counter easy hit

حکومت کی اپوزیشن کے میثاق معیشت پرمشاورت شروع

 Economy of government opposition begins the economy

حکومت نے اپوزیشن کے تجویز کردہ میثاق معیشت پرغورشروع کردیا، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا، بجٹ منظوری پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

معیشت کوکیسے بہتر بنایا جائے، حکومت نے اپوزیشن کے میثاق معیشت پرمشاورت شروع کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی،عثمان بزدار، نعیم الحق، اسدعمر، پرویز خٹک اورشیریں مزاری کے علاوہ سیف اللہ نیازی اورارشد دادبھی موجود تھے۔ پارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی سے بجٹ منظوری کے لائحہ عمل تبادلہ خیال کیا گیا، قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کردہ بجٹ تجاویز پربھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے رہنماؤں سے پارٹی بیانیے پررائے لی،تنظیمی معاملات اورمجموعی ملکی صورتحال پربھی بات ہوئی۔ کورکمیٹی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے بارےاختلافی بیانات سے بھی روک دیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website