counter easy hit

الیکشن کمیشن: عبد الرحمان کانجو نے جہانگیر ترین کے الزامات مسترد کر دئیے

EC: Abdul Rahman Kanju Jahangir rejected

EC: Abdul Rahman Kanju Jahangir rejected

این اے 154 لودھراں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں لیگی ایم این اے عبد الرحمان کانجو نے جہانگیر ترین کے الزامات مسترد کر دئیے، این اے 122 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ایک مرتبہ پھر پیش نہیں ہوئے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں این اے ایک سو چون لودھراں کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی، ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی عبد الرحمان کانجو نے الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرایا جس میں جہانگیر ترین کے الزامات مسترد کر دئیے گئے ہیں۔ عبد الرحمان کانجو کا کہنا ہے کہ صدیق بلوچ کے لئے انتخابی مہم نہیں چلائی، الزامات بے بنیاد ہیں، انکا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین ایک طرف تو ان پر الزامات لگا رہے ہیں دوسری جانب عمران خان کے جلسے کا انعقاد کر کے خود ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ عبد الرحمن کانجو نے عمران خان کے جلسہ سے متلعق دستاویزی ثبوت الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیے، این اے 122 انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ایک بار پھر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے، تحریک انصاف کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ این اے 122 میں پولنگ سے دو روز قبل خواجہ سعد رفیق نے جلسہ سے خطاب کیا، مسلسل دوسری سماعت میں خواجہ سعد رفیق اور انکے وکلاء پیش نہیں ہو رہے، وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری بھی طلبی کے باوجود الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے، دونوں مقدمات کی سماعت چار جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔