counter easy hit

صرف تین گرام زیرہ کھائیے، تیزی سے چربی گھٹائیے

eat-cumin-decrease-fat-faster

eat-cumin-decrease-fat-faster

تہران (یس ہیلتھ ڈیسک)طبی ماہرین نے کا کہنا ہے کہ اگر روزمرہ غذا میں صرف ایک کھانے کا چمچہ زیرہ پاؤڈر شامل کرلیا جائے تو اس سے جسمانی چربی اور وزن کم کرنے کی رفتار دوسرے طریقوں کی نسبت تین گنا تک تیز کی جاسکتی ہے۔

ایرانی ماہرین کی جانب سے کئے گئے اس مطالعے میں 88 موٹی یا زائد وزن (اوورویٹ) خواتین شریک تھیں جنہیں 3 ماہ تک پابند رکھا گیا کہ وہ اپنی روزانہ غذا میں 500 کیلوریز کم کریں گی۔ ان میں سے 44 خواتین کو اس پورے عرصے کے دوران روزانہ باقاعدگی سے (ایک پیالہ دہی کے ساتھ) صرف 3 گرام زیرہ پاؤڈر بھی استعمال کرایا گیا۔ خواتین کے دوسرے گروپ کو روزانہ صرف ایک پیالہ دہی کھلائی گئی جس میں زیرہ پاؤڈر شامل نہیں تھا۔

تین ماہ کی آزمائشی مدت ختم ہونے پر تمام خواتین کا وزن اوسطاً 13 پاؤنڈ کم ہوا جب کہ دہی میں زیرہ پاؤڈر ملا کر کھانے والی خواتین کے وزن میں مزید 3 پاؤنڈ کی کمی دیکھی گئی۔ زیرے کا سب سے زیادہ فائدہ چربی کم کرنے میں ہوا، زیرہ استعمال نہ کرنے والی خواتین میں تقریباً 5 فیصد چربی کم ہوئی جب کہ روزانہ زیرہ پاؤڈر کھانے والی خواتین کی جسمانی چربی میں 15 فیصد کی اوسط کمی واقع ہوئی، یعنی دوسرے گروپ کے مقابلے میں پہلے گروپ کی چربی 3 گنا زیادہ کم ہوئی۔خون میں ’’ٹرائی گلیسرائیڈ‘‘ نامی ایک نقصان دہ چربی پائی جاتی ہے اور زیرے کی بدولت اس کی مقدار بھی 23 پوائنٹ کم ہو گئی جب کہ زیرہ استعمال نہ کرنے والی خواتین میں ٹرائی گلیسرائیڈ صرف 5 پوائنٹ تک کم ہوئی۔

’’ایل ڈی ایل‘‘ (LDL) یا ’’لو ڈینسٹی لائپوپروٹین‘‘ ایک اور خطرناک جسمانی چربی ہے جس کی زیادتی ہائی بلڈ پریشر اور دل کے دورے تک کی وجہ بنتی ہے۔ مطالعے کے دوران روزانہ تقریباً ایک کھانے کا چمچہ (تین گرام) زیرہ استعمال کرنے والی خواتین میں ایل ڈی ایل کی مقدار اوسطاً 10 پوائنٹ کم ہوگئی جب کہ خواتین کے دوسرے گروپ میں یہ کمی صرف 5 پوائنٹ کے اوسط پر رہی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زیرے میں فائٹو اسٹیرول نامی کیمیائی مادّے بکثرت پائے جاتے ہیں جو جسم میں کولسیٹرول کو جمع ہونے سے روکتے ہیں۔ دست (لوز موشن) روکنے کے لئے بھی روایتی نسخے کے طور پر ایک پیالہ دہی میں ایک چمچہ زیرہ ملا کر کھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ نظامِ ہاضمہ کو اعتدال پر لانے میں بھی زیرے کا استعمال کیا جاتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website