counter easy hit

موٹاپے کو میلوں دور رکھنے والی 10 غذائیں آپ بھی کھائیں اور چند دنوں میں فرق محسوس کریں

کراچی(سی ایم لنکس)دنیا میں کھانے کی ایسی کوئی چیز نہیں ہے جس میں کیلوریز کے نام پر کچھ بھی موجود نہ ہو۔ البتہ کچھ ایسے پھل اور سبزیاں ضرور ہیں جنہیں کھانے کے بعد ہمیں وزن بڑھ جانے کی فکر ہر گز نہیں کرنی پڑے گی۔ آج ہم آپ کو ان چیزوں کے بارے میں بتائیں گے۔غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پھل اور سبزیاں کھا کر وزن اس لئے نہیں بڑھ سکتا کیونکہ ان میں آدھی سے ذیادہ مقدار پانی کی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ان میں کیلوریز اور اسٹارچ بھی موجود نہیں ہوتا۔ ان میں موجود فائبر کی مقدار دیر پا پیٹ بھرا رکھنے میں مدد کرتی ہے۔۔بلیو بیری۔۔۔بلیو بیری کی خاصیت اس کے اینٹی آکسیڈینٹ اجزاء پر منحصر ہے۔ دوسرے پھلوں کے مقابلے اس میں اینٹی اکسیڈینٹس کی مقدار سب سے ذیادہ ہوتی ہے۔ دن بھر کے لئے فائبر کی تجویز کردہ مقدار کا 14 فیصد حصہ بلیو بیریز کا ایک پیالہ پورا کر سکتا ہے۔ اس میں 85 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔۔کھیرا۔۔۔کھیرے کا ذیادہ تر حصہ پانی سے بنا ہے اور اس میں صرف 16 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔ کھیرے کے بیج اور چھلکا غذایئت سے بھرپور ہوتا ہے۔۔ٹماٹر۔۔۔ایک درمیانے ٹماٹر میں صرف اور صرف 25 کیلوریز ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے، بی 2، سی اورفائبر کی وافر مقدار بھی موجود ہوتی ہے۔ یہ سب خصوصیات اسے وزن بڑھانے والی غذاؤں کی لسٹ سے باہر کردیتی ہیں۔۔چکوترہ۔۔۔چکوترے کو ڈائٹ فوڈ اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس میں وزن گھٹانے کی خاص صلاحیت ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ چکوترہ نظام ہضم بہتر بنانے اور کالیسٹرال گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں کیلوریز کی مقدار صرف پچاس ہوتی ہے۔۔گرما اور خربوزہ۔۔گرما 90 فیصد پانی سے بنا ہوتا ہے اس لئے اس میں صرف 55 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔ گرمے کے صرف ایک پیالے میں وٹامن سی اور اے کی دن بھر کے لئے تجویز کردہ مقدار موجود ہوتی ہے۔ البتہ خربوزے میں کیلوریز گرمے سے تھوڑی ذیادہ ہوتی ہیں۔ یہ دونوں پھل وزن گھٹانے کے لئے انتہائی مفید ہیں۔۔کینو اور مالٹا۔۔۔کینو اور مالٹا وٹامن سی کا ذریعہ ہونے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں لیکن ان میں اور بھی خصوصیات موجود ہیں۔ فائبر کی کثیر تعداد وزن گھٹانے میں فائدہ پہنچاتی ہے۔ کھانے سے پہلے کینو کے چھلکے کے نیچے سفید حصہ ہرگز نہیں اتارنا چاہیئے۔ کینو کا یہی حصہ سب سے ذیادہ مفید ہے۔ اس میں 80 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔۔اسٹرابیری۔ اسٹرابیریز میں وٹامن سی کی مقدار کینو سے بھی ذیادہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ایٹی آکسیڈینٹس کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے۔ اس میں موجود باقی غذائی اجزاء چکنائی سے پاک ہوتے ہیں اور کیلوریز صرف پچاس ہوتی ہیں۔۔سلاد پتہ۔۔۔سلاد پتے میں کیلوریز کی مقدار صرف 10 سے 20 کے درمیان ہوتی ہے۔ اس میں موجود فائبر اور وٹامن کی مقدار اسے وزن گھٹانے کی صلاحیت سے مالامال کرتی ہے۔۔پھول گوبھی۔۔۔پھول گوبھی ایک بہت صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور سبزی ہے۔ اس میں صرف 25 کیلوریز موجود ہوتی ہیں اور فائبر اور وٹامن سی اور کے کی بھی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔