counter easy hit

فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچاؤ کا آسان نسخہ

easy-way-to-avoid-heart-attack-and-numness

easy-way-to-avoid-heart-attack-and-numness

اگر تو آپ ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے بلڈ پریشر کو چیک کروانا عادت بنالیں۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔بلڈ پریشر ایسا مرض ہے جسے خاموش قاتل کہا جاتا ہے جس کی اکثر تشخیص نہیں ہوپاتی اور یہ امراض قلب، فالج اور دیگر امراض کا باعث بن جاتا ہے۔

کوئین میری یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بلڈ پریشر دنیا میں اموات کی سب سے بری وجہ ہے جس کی روک تھام بھی آسان ہے یعنی زیادہ جسمانی سرگرمیاں ، نمک کا کم استعمال اور سبزیوں کو زیادہ کھانا بلڈ پریشر کو تیزی سے کم کرتا ہے۔اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ہر فرد کو سال میں کم از کم ایک بار ضرور اپنا بلڈ پریشر چیک کروانا چاہئے تاکہ اس کی تشخیص جلد ہوجائے اور اسے کنٹرول میں رکھا جاسکے۔محققین نے بتایا کہ بلڈ پریشر ایسا مرض ہے جس کی روک تھام بہت آسان اور قابل علاج ہے مگر پھر بھی یہ دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ بنتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلڈ پریشر کو نظر میں رکھنا فالج، ہارٹ اٹیک یا ہارٹ فیلیئر کی روک تھام کے لیے سب سے بڑا اقدام ہوتا ہے اور لوگوں کو سال میں کم از کم ایک بار بلڈ پریشر ضرور چیک کروانا چاہئے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website