counter easy hit

جنوبی جاپان میں پھر 7.3 شدت کا زلزلہ، 18 افراد ہلاک ، سیکڑوں زخمی

earthquake in northern

earthquake in northern

قدرتی آفت کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی جبکہ 1500 زخمی ہیں
ٹوکیو (یس اُردو) جاپان کا جنوب مغربی علاقہ ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا ، سات اعشاریہ تین شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی ، 1500 زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ جاپان کا علاقہ دو روز میں دو بار شدید زلزلے سے لرز اٹھا ، قدرتی آفت کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی جبکہ 1500 زخمی ہیں ۔ جاپان کا واحد فعال نیوکلئیر پاور پلانٹ بھی اسی علاقے میں واقع ہے ، ستر ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ بیشتر شہریوں نے آفٹر شاکس کے خوف سے رات کھلے آسمان تلے گزاری ، ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں۔ زلزلے سے ریلوے اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے ۔ حکام کے مطابق اتوار سے ہونے والی بارشوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔