counter easy hit

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

 کراچی: شہرکے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

Earthquake in different areas of Karachi

Earthquake in different areas of Karachi

یس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے جھٹکے  گلستان جوہر، گلشن اقبال ، گلزارہجری، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی ہی میں تھا اور اس کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 12  کلو میٹر تھی جب کہ اس کا دورانیہ 10 سیکنڈ تھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث این ای ڈی یونی ورسٹی اور جامعہ کراچی میں طالب علم کلاسوں سے باہر نکل آئے جب کہ کئی گھروں میں زلزلے کے باعث دیواروں میں دراڑیں بھی پڑ گئیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website