counter easy hit

پاکستان پوری دنیا میں ای ویزا پالیسی کو پھیلائے گا، مثبت نتائج کے بعد وزارت خارجہ مزید فعال ہوگئی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزارت خارجہ کی طرف سے آن لائن ویزہ کے مثبت نتائج آنے کے بعد ای ویزہ پالیسی کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم کی ہدایت پر مزید متحرک ای ویزا پالیسی کیلئے وزیر خارجہ کی سربراہی میں قائم کی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کے پہلے اجلاس میں کیا گیا۔ کمیٹی تمام پہلوؤں پر غور و خوض اور مشاورت کے بعد جامع سفارشات کابینہ کی منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال کرے گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اعلیٰ سطحی کمیٹی ان تمام پہلوؤں اور عوامل کا جائزہ لے گی جنہیں بروئے کار لا کر ہم ای ویزہ پالیسی کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنا سکتے ہیں۔وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کی کمیٹی برائے ای ویزہ پالیسی کے اجلاس میں چیئرمین نادرا عثمان مبین نے ای ویزہ کی سہولت اور ای ویزہ کی مختلف کیٹیگریز کے حوالے سے شرکاء اجلاس کو مفصل بریفنگ دی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ای ویزہ پالیسی گذشتہ ڈیڑھ سال سے نافذ العمل ہے اور ہم ای ویزہ پالیسی کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنا سکتے ہیں۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں آگے بڑھنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں ای ویزہ پالیسی گذشتہ ڈیڑھ سال سے نافذ العمل ہے پاکستان ميں سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے ای ویزہ پالیسی کے حوصلہ افزا نتائج کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اس پالیسی کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website