counter easy hit

نیشنل ون ڈےٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

Dyturnamnt National Forest

Dyturnamnt National Forest

کراچی….نیشنل ون ڈےٹورنامنٹ کا آغاز کل سے ہورہا ہے ،جس میں 16 ٹیمیں شریک ہوں گی ۔ایونٹ کی خاص بات اسپاٹ فکسنگ میں سزا مکمل کرنے والے سلمان بٹ اور محمد آصف کی شمولیت ہے۔نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے ملک کے مختلف شہروں میں ہورہاہے ،ایونٹ میں 16 ٹیمیں شریک ہیں ،جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے،چار اداروں اور چار ریجنز کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ایونٹ کی خاص بات سلمان بٹ اور محمدآصف کی شرکت ہے جو 5سال بعد میدان میں نظر آئیں گے ۔پی سی بی نے دونوں پلئیرز کو ون ڈے ٹورنامنٹ ،کھیلنے کی اجازت دے دی ہے ،وہ واپڈا کی جانب سے فاٹا کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلتے نظر آئیں گے ۔پی سی بی چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ سزا پوری کرنے کے بعد دوبارہ کھیلنا سلمان بٹ اور محمد آصف کا قانونی حق ہے ، تاہم قومی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ ان کی پرفارمنس پر ہوگا۔