counter easy hit

رواں سال کے دوران 4پولیس افسران اور 13اہلکار جاں بحق

کراچی:  شہر کے مختلف علاقوں میں رواں سال کے دوران اب تک پولیس پر کیے جانیوالے حملوں میں 4 پولیس افسران سمیت 13 اہلکارجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔

During this year, four police officers and 13 officials were killed

During this year, four police officers and 13 officials were killed

دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، رواں سال کے دوران 4 جنوری کو شارع فیصل کے علاقے راشد منہاس روڈ پر سب انسپکٹر اقبال محمود کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ، 10 جنوری کو سولجر بازار کے علاقے میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کے اہلکار خالد حسین کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ، 21 فروری کو گلشن اقبال میں پولیس فاؤنڈیشن کے اہلکار علی نواز کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ، 11 اپریل کو منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں انٹیلی جنس افسر ہیڈ کانسٹیبل فرید کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، 20 مئی کو نیو ٹاؤن تھانے کی پولیس موبائل پر بہادر آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی افتخار اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ یونس جاں بحق جبکہ کانسٹیبل شہنشاہ شدید زخمی ہوگیا۔

علاوہ ازیں 23 جون کو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے سائٹ اے کے تھانے کے اہلکاروں کو اس وقت اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ ایک ہوٹل کے باہر تخت پر بیٹھ کر افطاری کر رہے تھے اور اس واقعے میں علاقے میں 4 پولیس اہلکار جس میں اے ایس آئی یوسف اور 3 کانسٹیبلز راجہ شبیر ، خالد اور اسرار زندگی کی بازی ہار گئے تھے اور اس واقعے کے تقریباً ایک ماہ کے قریب 21 جولائی کو دہشت گرد موٹر سائیکل سواروں نے کورنگی دارلعلوم کے قریب عوامی کالونی تھانے کی پولیس موبائل پر حملہ کر کے اے ایس آئی سمیت 3 اہلکاروں سے جینے کا حق چھین لیا اور اس دوران فائرنگ کی زد میں آکر راہ گیر لڑکا بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website