counter easy hit

بھارتی کپتان ویرات کوہلی میچ کے دوران ایسی کیا سنگین غلطی کر بیٹھے کہ شائقین نے اسے جینٹلمین گیم کی بے ادبی قرار دے دیا

سڈنی (ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا سے وارم اپ میچ کے موقع پر شارٹس پہن کر ٹاس کیلیے آنے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی تنقید کی زد میں آگئے۔ شارٹس پہن کر ٹاس کیلیے آنے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی تنقید کی زد میں آگئے جب کہ خود بی سی سی آئی نے ٹویٹر پر کوہلی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ شارٹس پہنے ہوئے تھے۔ شائقین نے اس حرکت کو جینٹلمین گیم کی بے ادبی قرار دیا جبکہ کچھ نے انھیں یاد دلایا کہ ایشیا کپ میں کیپ درست نہ پہننے پر کس طرح سنیل گاوسکر نے پاکستانی اوپنر فخر زمان پر اعتراض کیا تھا۔