counter easy hit

دنیا نیوز کراچی کے رپورٹر منور عالم کی گاڑی پر فائرنگ

Karachi

Karachi

لاہور (یس ڈیسک) کراچی میں دنیا نیوز کے رپورٹر منور عالم کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ گولی گاڑی کی بیک اسکرین کو توڑتے ہوئے ڈیش بورڈ میں لگی، تاہم خوش قسمتی سے منور عالم محفوظ رہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ منور عالم نے کراچی میں کئی جرائم کے گروہوں کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

دہشت گردی کی بات کی جائے یا گینگ وار کے ملزموں کے حقائق منور نے ایک انتہائی بے خوف ہو کر حقائق ناظرین تک پہنچائے۔ عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے کی پاداش میں دنیا نیوز کی ٹیم کو پہلے بھی کئی بار نشانہ بنایا جا چکا ہے لیکن سچ کو سامنے لانے کی جنگ جاری ہے۔