counter easy hit

مقامی عوامی نمائندوں کی بے حسی سے دلانوالہ روڈ موہنجودڑوکا منظرپیش کرنے لگی

dullanwala road

dullanwala road damajh

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)مقامی عوامی نمائندوں کی بے حسی سے دلانوالہ روڈ موہنجودڑوکا منظرپیش کرنے لگی ،کھنڈرات سے روڈ پرچلنے والیگاڑیاں تباہ اور منٹوں کا سفرگھنٹوں میں طے ہونے لگا،اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق لالہ موسیٰ تادلانوالہ روڈ خستہ حالی کی آخری حدوں کو چھورہی ہے،سڑک میں جگہ جگہ گڑھے پڑچکے ہیں جہاں سے بچ کے گزرناناممکن ہوچکاہے سڑک کی حالت سے گاڑیاں تباہ ہورہی ہیں جبکہ اہل علاقہ کا لالہ موسیٰ شہریادلانوالہ کا منٹوں کا سفرگھنٹوں میں طے ہوتاہے ،مقامی ایم این اے ،ایم پی اے کی طرف سے اس سڑک کو مسلسل نظراندازکئے جانے پر اہل علاقہ سراپااحتجاج ہیں ،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔