counter easy hit

دوفریج اٹھاکرزیادہ فاصلہ طے کرنے کا عالمی ریکارڈ

Dufryj athakrzyadh

Dufryj athakrzyadh

روم ……مشہور زمانہ امریکی ٹیلیویژن سیریز گیم آف تھرونز کے اداکار ہافتھر جورنسن نے 2 فریج اٹھا کر سب سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
اٹلی میں ہونے والے ایک رئیلٹی شو کے دوران ہافتھر جورنسن کا مقابلہ سال 2014ءمیں اسٹرانگ مین کا ٹائٹل حاصل کرنے والے زیڈرانوس کے ساتھ تھا،مقابلے میں حصہ لینے والے دونوں بلڈرز کو 2 فریج کندھوں پر اْٹھا کر 20میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔زیڈرانوس تو 20میٹر کا فاصلہ نہ طے کر پائے لیکن ہافتھر جورنسن نے دونوں فریج اپنے کندھوں پراْٹھا کر یہ فاصلہ صرف 19 اعشاریہ6سیکنڈ میں طے کر لیا ۔واضح رہے کہ یہ دونوں فریج مجموعی طور پر ساڑھے 4 سو کلو وزنی تھے۔