counter easy hit

سپریم کورٹ کی اس مداخلت کی وجہ سے پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کی مداخلت کی وجہ سے پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ پاکستان میں طاقت کے محور اداروں میںسب سے کمزور پارلیمان ہے ،پارلیمان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے لیکن دیگر ادارے پارلیمان کا کردار ماننے کیلئے تیار ہی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی مداخلت کی وجہ سے پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ حکومت اگر قانون سازی کے معاملے میں اتنی سنجیدہ ہے تو کوئی ایک بل ہی دکھا دے جو پارلیمنٹ میں قانون سازی کیلئے پیش کیاگیا ہو، اگر قومی اسمبلی کا ماحول ٹھیک نہیں ہے تو وزیر اعظم سینیٹ میں کیوں نہیں آتے ؟ وہاں تو ماحول خراب نہیں ہے۔