counter easy hit

امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہونے سے ڈومیسٹک کرکٹ کی رونق بھی پامال

لاہور: اسلام آباد دھرنا ڈومیسٹک کرکٹ کی رونقیں پامال کرگیا جس کے باعث ہفتہ کو ملتوی کیے جانے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنلزاتوارکو بھی منعقد نہ ہوسکے۔

Due to the not improve situation of peace and security, Domestic Cricket also stressedقومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا شیڈول اور وینیوز کئی بار تبدیل ہوئے، پہلے فیصل آباد اور ملتان میں شروع کروانے کا فیصلہ کیا گیا،بعد ازاں ملتوی کرتے ہوئے صرف فیصل آباد کو میزبانی دیدی گئی،کریبیئن لیگ اور انگلش کاؤنٹی کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو وطن واپس بھی بلا لیا گیا لیکن چندروز بعد ہی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے قومی ٹی ٹوئنٹی موخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کھلاڑیوں کولیگز میں شرکت کی آزادی دیدی۔ ورلڈ الیون کی دورئہ پاکستان کی وجہ سے ڈومیسٹک مقابلے ستمبر میں بھی ممکن نہ تھے، اس کے بعد سری لنکا کیخلاف یواے ای میں سیریز آگئی، بالآخر ملتان اور فیصل آباد میں سموگ کو دیکھتے ہوئے راولپنڈی کوقومی ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی دیدی گئی۔

شائقین کی توجہ حاصل نہیں کرپانے والا ایونٹ اختتامی مراحل میں تھا کہ اسلام آباد میں دھرنے کیخلاف آپریشن کی وجہ سے ملک بھر میں مظاہروں کی لہر چل پڑی، ہفتے کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلزبھی نہ کروائے جاسکے، لاہور وائٹس اور فیصل آباد کی ٹیموں کے مابین میچ کا آغاز ہفتہ کو دوپہر 12 بجے ہونا تھا لیکن اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع پنڈی اسٹیڈیم کا راستہ کلیئر نہ ہونے پرکھلاڑیوں کوہوٹل میں ہی قیام کی ہدایت دی گئی جب کہ دوسرا سیمی فائنل لاہور بلوز اور فاٹا کے درمیانشام 4 بجے شیڈول کیا گیا تھا۔

بی سی بی کی کوشش تھی کہ سیمی فائنلز اتوار اور فائنل پیر کو ہوجائے، اس دوران سیکیورٹی کی صورتحال پر نظر رکھی گئی لیکن کلیئرنس نہیں مل سکی جس کے بعد بورڈ نے کوئی نیا شیڈول دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچز غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ  قومی ٹی ٹوئنٹی27نومبر کو مکمل ہونے کے بعد قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کا سپر8 مرحلہ 29نومبر کو شروع ہونا تھا، اس روز گروپ اے میں شامل سوئی ناردرن گیس کمپنی اور ایچ بی ایل کا میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی، لاہور بلوز اور لاہور وائٹس کا یوبی ایل گراؤنڈ کراچی میں میں میچ تھا۔

گروپ بی میں یوبی ایک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کا مقابلہ نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد، کے آر ایل اور واپڈا کا  اسٹیٹ بینک گراؤنڈ کراچی میں شروع ہونا ہے،مختلف وینیوز پر دو راؤنڈ مزید ہونے کے بعد ایونٹ کا فائنل 20سے 24دسمبر تک شیڈول کیا گیا تھا، اسلام آباد دھرنے کی وجہ سے قومی ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنلز اور فائنل بروقت نہیں ہوسکے، اس کے بعد قائد اعظم ٹرافی کا سپر 8مرحلہ بھی 29نومبر کو شروع نہیں ہوسکے گا۔ پی سی بی کے ترجمان شکیل خان نے بھی تصدیق کردی ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن میچز کیساتھ قائد اعظم ٹرافی کا سپر 8مرحلہ بھی غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردیا گیا ہے، نئے شیڈول کا فیصلہ ملکی حالات اور سیکیورٹی کی صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم نے دسمبر کے آخری ہفتے میں دورئہ نیوزی لینڈ کیلیے روانہ ہونا ہے، ڈومیسٹک ایونٹس کے شیڈولز میں تبدیلیوں کا مقصد یہ ہوا کہ کئی ٹاپ کرکٹرز قائد اعظم ٹرافی میچز کا حصہ نہیں ہونگے، یاد رہے کہ پی سی بی کی جانب سے این او سی دیے جانے کے بعد کئی اسٹار پلیئرز اس وقت بھی قومی ٹی ٹوئنٹی چھوڑ کر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شریک ہیں۔