counter easy hit

کرپشن کی وجہ سے ملک بلکہ۔۔۔۔نواز شریف کو سزا ملنے کے بعد کپتان نے ایسی بات کہہ کہ ٹائیگرز خوشی سے نہال ہوگئے

لائر دیر; پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ہمارا ملک پیچھے رہ گیا اور دنیا آگے نکل گئی، عوام کےپیسوں سے کرپٹ حکمران اربوں پتی بن گئے، ہمیں حکومت ملی تو سارے پاکستان کو سبز کر دیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے

دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کو ایک اہم فیصلے کا انتظار ہے، غریب کیلئے الگ اور امیر کیلئے الگ قانون نہیں ہوسکتا، قوم کے بڑے ڈرامہ باز اور شوباز کا نام شہباز شریف ہے، ایک بارش نے لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے کو دھو ڈالا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور بھائی نے 6 مرتبہ پنجاب میں حکومت کی، شہبازشریف بھی کہتا ہے سرمایہ کاری انسانوں پر کروں گا، جو میں کہتا ہوں وہی تم کہنا شروع کر دیتے ہو، قوم اس وقت ترقی کرتی ہے جب انسانوں پر پیسے خرچ کرتی ہے، جب شہریوں کوتعلیم دیتی ہے، لوگوں پر پیسہ لگانے سے ملک کی تقدیربدل جائے گی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مزدور پر پیسہ خرچ کرکے ہنر سکھا دیں توسال کا پیسہ ایک ہفتے میں کمائے گا، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن تھا اور ہے، عوام کا پیسہ چوری کرکے منی لانڈرنگ سے باہر بھیجا جاتا ہے، کرپشن کی وجہ سے ہمارا ملک پیچھے کی طرف جارہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ، کرپشن کی وجہ سے ہمارا ملک پیچھے رہ گیا اور دنیا آگے نکل گئی، سنگاپور نے اپنے شہریوں کے تعلیم و ہنر پر پیسہ خرچ کیا وہ آگے نکل گیا،

آج ہماری اوسط آمدنی 1500ڈالر ہے جبکہ سنگاپور کی 50ہزار ڈالرہے، پاکستان کی صنعتی پیداوار 50سال پہلے 4 ایشین ممالک سے بہتر تھی۔سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ آج کرپشن کے ایک گاڈ فادر کا فیصلہ ہونےجارہاہے، آج تک طاقتور اقتدار میں آتا تھا، پیسہ لوٹتا تھا، کوئی اسے کچھ نہیں کہتا تھا، کوئی بھی ادارہ طاقتور ڈاکو کو نہیں پکڑتا تھا، 22 سال پہلے کرپشن مافیا کے خلاف جنگ شروع کی تھی، عوام کے پیسوں سے کرپٹ حکمران اربوں پتی بن گئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہورمیں بارش ہوئی تو شہبازشریف اپنے کمرے میں چھپ گیا، بارش ختم ہونے کے بعد شہباز شریف کمرے سے نکلا، اسحاق ڈار کے بچے بھی ارب پتی ہیں، اسحاق ڈارکے بچے ارب پتی کیسے بن گئے۔جلسے سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا خیبرپختونخوا میں 5سال پی ٹی آئی کی حکومت رہی، تعداد دیکھ کر کہہ سکتا ہوں ہم نے عوام کو مایوس نہیں کیا، پیپلزپارٹی والے سندھ میں نکلتے ہیں تو عوام آڑے ہاتھوں لیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اس لیے جلسہ نہیں کررہے عوام سوال کریں گے ، وہ چھوٹے چھوٹے کمروں میں جلسیاں کررہےہیں، قوم مقروض ہوگئی ان کے بچے تک ارب پتی بن گئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سروے کرالیں کے پی کا تعلیمی نظام دیگر صوبوں سےبہترہے، ہم نےخیبرپختونخوامیں جواصلاحات کی ہیں وہ ایک مثال ہیں، ہم بتائیں گے سارے پاکستان میں اسپتالوں کو کیسے ٹھیک کرنا ہے، بلدیاتی نمائندے کہہ رہے ہیں، کے پی والا بلدیاتی نظام چاہیے، خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی کا بہترین منصوبہ مکمل کیا، ہمیں حکومت ملی تو سارے پاکستان کو سبز کر دیں گے۔جماعت اسلامی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کیا اتحاد کے لئے فضل الرحمان کے علاوہ کوئی نہیں ملا، کیا وجہ ہے فضل الرحمان مقناطیس کی طرح ہر حکومت سے جڑ جاتا ہے،جماعت اسلامی نے تو ہمارے ساتھ مل کر کرپشن کیخلاف کیس کیا تھا، جماعت اسلامی سے عوام سوال پوچھیں گے تو کیا جواب دیں گے،فضل الرحمان نے کشمیریوں کیلئے کیا کیا، نوازشریف کےاتحادی رہے۔انھوں نے کہا کہ انشااللہ یہ پہلی مرتبہ ہوگا نوازشریف اپوزیشن سے جڑے گا۔