counter easy hit

دبئی: پانی وخشکی پر دوڑنے والی لیموزین کار فروخت کیلئے تیار

Dubai: Water uksky moving Car

Dubai: Water uksky moving Car

دبئی…..دنیا میں آرام دہ اور تیزرفتار کاروں کی بھرمار کے بعد مارکیٹ میں ایک ایسی کار متعارف کرائی گئی ہے جو خشکی پر تیز رفتاری سے چلنے کے ساتھ ساتھ پانی میں بھی تیر سکتی ہے۔دنیا کی یہ عجوبہ روزگار لیموزین آن لائن فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے جس کی اب تک 15ملین ریال قیمت لگائی جا چکی ہے۔دس میٹر لمبی اس طاقتور کار میں ڈرائیور اور اس کے معاون کے ساتھ 12 دیگر افراد بھی سوار ہو سکتے ہیں۔ دنیا کی منفرد کار پانی میں 20 ناٹیکل میل فی گھنٹہ اور 500 سے 600 ہارس پاور کی طاقت سے سفر کی صلاحیت رکھتی ہے۔اخبارالبیان کی رپورٹ کے مطابق نوویاگ ٹینڈر 33 کو دبئی میں آن لائن بولی کے لیے پیش کیاگیا ہے جس کی اب تک 15 ملین ریال قیمت لگائی جا چکی ہے۔ توقع ہے کہ کار کے عشاق کار کے حصول کا شوق پورا کرنے کے لیے اسے پندرہ ملین سے بھی زیادہ ادا کر کے اسے خرید سکتے ہیں۔