اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دبئی حالیہ برسوں کے دوران دنیا کے بڑے کاروباری مرکز کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اور اس کا راز ترقیاتی اقدامات میں اعلیٰ معیارات کی پاس داری ہے۔

اس وقت دبئی میونسپلٹی کے شعبہ ویسٹ مینجمنٹ میں 154 انسپکٹر کام کررہے ہیں اور وہ کچرا پھینکنے والوں پر موقع پر ہی جرمانہ عاید کرنے کے مجاز ہیں۔ یاد رہے کہ 2016ء میں دبئی میں عوامی مقامات پر کچرا اور سگریٹ کے بچے ہوئے ٹوٹے پھینکنے پر 2939 جرمانے عاید کیے گئے تھے۔
دبئی میں عوامی مقامات پر تھوک اور بلغم پھینکنے پر بھی پانچ سو درہم کیا جاتا ہے۔ بلدیہ کے شعبہ ویسٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر عبدالمجید سیفی کا کہنا ہے کہ ’’ اس مہم میں سگریٹ اور کاغذ کے ٹکڑے پھینکنے والے لوگوں کو خبردار کیا جارہا ہے اور خلاف ورزی کے مرتکبین پر جرمانے عاید کیے جارہے ہیں، ہم سڑکوں اور راستوں پر تھوک پھینکنے سمیت لوگوں کی دوسری غیر صحت مندانہ عادات کی روک تھام کی بھی کوشش کررہے ہیں‘‘۔







.jpg)

