counter easy hit

لاہور میں منشیات فروشی ، جسم فروشی اور جوئے کا دھندہ عروج پر

Drug Lahore

Drug Lahore

صوبائی دارالحکومت لاہور جہاں آبادی میں سرفہرست ہے وہیں جرائم میں بھی دوسرے شہروں سے کہیں آگے ہے ۔ منیشات فروشی ، جسم فروشی اور جوئے کا دھندہ تو عروج پر پہنچ گیا ۔ پولیس حکام نے مکروہ دھندوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کر لیا ہے۔
لاہور: (یس اُردو) منشیات فروشی ، جسم فروشی ہو یا جوئے کا دھندہ۔ شہر لاہور ہے سب میں آگے۔ یس اُردو کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق کینٹ ڈویژن میں منیشات فروشی کا دھندہ ہے سرفہرست۔ 303 منشیات فروشی کے اڈے سرگرم ہیں۔ صدر ڈویژن میں 205، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 180 اور سول لائنز میں 115 منشیات کے اڈے موجود ہیں۔ جوئے کے اڈوں میں سٹی ڈویژن پہلے نمبر پر ہے جہاں 153 جوئے کے اڈے ہیں بے لگام۔ سول لائنز ڈویژن میں 84 اور اقبال ٹاؤن میں 73 اڈوں پر کام جاری ہے۔ جسم فروشی کے کاروبار میں صدر ڈویژن لے گیا سبقت جہاں 78 قحبہ خانے ہیں مکروہ کاروبار میں مصروف۔ سٹی دویژن میں 71 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 53 جسم فروشی کے اڈے ہیں سرگرم۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا دعویٰ ہے کہ جرم خواہ کوئی بھی ہو کارروائی سب کے خلاف کی جاتی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس بلاامتیاز جرائم پیشہ افراد کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔