counter easy hit

شیخوپورہ پولیس نے مڈ نائٹ اپریشن کرکے 16 خطر ناک ملزمان اشتہاریوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا

drug dealers

drug dealers

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)آئی جی پنجا ب کی خصوصی ہدایت پر خطرناک ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران شیخوپورہ پولیس نے مڈ نائٹ اپریشن کرکے 16 خطر ناک ملزمان اشتہاریوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھو ں روپے مالیت کی 14 کلو چرس ، لاکھوں روپے مالیت 6 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں ، ایک کلا شنکوف ، 8 رائفلیں ، 9 پسٹل اور ہزاروں گولیاں برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بڑی بڑی وارداتوں کا انکشاف کیا،یہ بات ڈی پی او سرفراز خان ورک نے ایس پی انوسٹی گیشن نجیب اللہ پندرانی ، ایڈیشنل ایس پی خلیل احمد ، ڈی ایس پی سٹی راجہ فخر بشیر ، ڈی ایس پی صدر اعجا ز احمد ڈھلو ، انسپکٹر ز فیصل عباس ، سلیم اختر نیا زی ، میاں منظور احمد ،شاہد ظفر گجر اور ترجمان پولیس واجد عبا س کے ہمراہ میڈیا کو بتائی ،ڈی پی او نے کہا کہ ایس ایچ او فیروزوالہ نے چھا پہ مار کر عید پر مختلف اضلاع میں سپلائی کی جانے والی شراب کی 6 ہزار بوتلیں برآمد کرکے 7 کس ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،ایس ایچ اوتھانہ اے ڈویژن رانا محمد اقبال ، ایس ایچ او بی ڈویژن محمد بشارت ، ایس ایچ او صدر شیخوپورہ محمد لطیف گجر ،ایس ایچ او صدر مریدکے سلیم اختر نیازی ، ایس ایچ او سٹی مریدکے حبیب اپل نے گذشتہ رات مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر 9 کس ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی تقریباً 20کلو سے زائد چرس برآمد کر لی،شرقپور پولیس نے بدنام زمانہ اشتہاری امداد حسین اور حبیب منگ کو پکڑ کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، گرفتار ہونے والے ملزمان نے ابتدائی تفتیش بڑے بڑے انکشافات کئے ، ڈی پی او سرفراز خان ورک نے کہا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان پنجا ب پولیس کے لیے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتے تھے جس پر شیخوپورہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ان کو گرفتار کیا،آر پی او شیخوپورہ رینج شہزاد سلطان نے پولیس کی بہتر کارکردگی پر نقداانعام اور تعریفی اسنا د دینے کا اعلان کیا۔