counter easy hit

جھاڑ کنڈ میں پاک بھارت نمائش پر شیو سینا کے کارکنوں کاحملہ

Drop off India Shiv Sena

Drop off India Shiv Sena

نئی دہلی…….بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں پاک بھارت نمائش ہندو انتہا پسندی کا نشانہ بن گئی ، شیوسیناکےکارکنوں نے حملہ کرکے اسٹال بندکرادیئے۔شیوسینا کی مسلم دشمنی ہے کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ، اس بار دیرادون میں ہونے والی پاک بھارت نمائش نشانہ بنی جو شیوسینا کے غنڈوں کو ہرگز نہ بھائی ۔ نمائش میں پہنچ کر پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی ۔ ہال کے گیٹ بند کردیے اور اور پاکستانی اسٹال زبردستی بند کرانا شروع کردیے۔ تاہم بعد میں انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی فراہم کی گئی اور نمائش کو جاری رکھا گیا گیا۔ لیکن شیوسینا کے دل کو پھر بھی تسلی نہ ہوئی اور نمائش کا نام ہی بدلواکر دم لیا۔ انڈو پاک نمائش سات جنوری کو شروع ہوئی تھی اور دس جنوری کو ختم ہوگی۔