counter easy hit

احتجاجی دھرناکے دوران گرفتارکیے جانے والے علماء وعوام اہلسنت کی درخواست ضمانت منظور،

Drnaky arrested

Drnaky arrested

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)لالہ موسیٰ میں احتجاجی دھرناکے دوران گرفتارکیے جانے والے علماء وعوام اہلسنت کی درخواست ضمانت منظور،رہائی آج شام ہوگی، اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق 29مارچ کولالہ موسیٰ میں احتجاجی دھرناکے دوران گرفتارکئے گئے صاحبزادہ قاری رفاقت سیالوی،ملک عقیل عطاری،غلام محی الدین عطاری،حافظ وقار،محمدطلحہ سمیت 13 اہلسنت راہنماؤں کی گزشتہ روزانسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت گوجرانوالہ سے ضمانت کی درخواستیں منظورکرلی گئی ہیں تاہم اہلسنت راہنماؤں کو آج شام گوجرانوالہ جیل سے رہاکئے جانے کا امکان ہے،تحریک لبیک یارسول اللہ ضلع گجرات کے ترجمان عثمان عزیزقادری نے بتایاکہ اسیران ناموس رسالت کو گوجرانوالہ جیل سے لانے کیلئے ایک بڑاقافلہ آج گوجرانوالہ جائے گا،اور اہلسنت راہنماؤں کو قافلے کے ساتھ لالہ موسیٰ لایاجائے گاجہاں دربارمسجدکے سامنے ان کا والہانہ استقبال کیاجائے گا۔