counter easy hit

ڈریسنگ روم کا ماحول ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے: یونس خان

 atmosphere is needed to fix: Younis Khan

atmosphere is needed to fix: Younis Khan

مڈل آرڈر بلے باز یونس خان کہتے ہیں کہ ڈریسنگ روم کا ماحول ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، قومی ٹیم کی بہتری کے لیے پی سی بی کو مشورے دینا چاہتے ہیں۔
کراچی: (یس اُردو) میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کو 2009ء میں ورلڈ ٹی ٹونٹی جتوانے والے کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان سیمی فائنل کھیلے، قومی ٹیم کا کوچ باب وولمر کی طرح کا ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت سے باصلاحیت لوگ موجود ہیں۔ وقار یونس کے حوالے سے ایک سوال پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کوچ گورا ہو یا کالا فرق نہیں پڑتا، ڈریسنگ روم کا ماحول ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، تمام کھلاڑیوں کو برابر عزت ملنی چاہیے۔ پاک بھارت سیریز سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں پا ک بھارت سیریز کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔ یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں کرکٹ نہیں کھیلوں گا بلکہ فرنچائز میں بطور آفیشل کام کروں گا۔