counter easy hit

ڈراموں اور فلموں میں کام کر رہی ہوں : ماہ نور

Mahnoor

Mahnoor

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ ماہ نور محفل تھیٹر میں زیرنمائش سٹیج ڈرامہ ”پی کے“ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کی رائٹر اور ڈائریکٹر ناہید خانم ہیں۔

انہوں نے بہت خوبصورت کہانی لکھی ہے اور اس میں میرا کردار بہت جاندار ہے اور شائقین اس ڈرامے میں میری اداکاری بہت پسند کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کررہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں، میں نے کراچی کے ایک فلمساز کی فلم میں آئٹم سانگ کیا ہے۔ آج کل آئٹم سانگ فلموں سے زیادہ ہٹ ہو رہے ہیں۔