counter easy hit

سٹیج ڈراموں میں کام سب سے مشکل، رسپانس موقع پر مل جاتا ہے : ریمبو

Afzal Khan

Afzal Khan

لاہور (جیوڈیسک) ٹی وی، فلم اور تھیٹر کے معروف اداکار افضل خان (ریمبو) نے کہا ہے کہ پاکستان کے کامیڈی ڈرامے اور کامیڈینز دنیا بھر میں مقبول ہیں خصوصاً ہمسایہ ملک بھارت میں تو بہت ہی پسند کئے جاتے ہیں۔

بھارت کے متعدد اداکاری کے سکولوں میں پاکستان کے سٹیج ڈرامے نصاب کے طور پر پڑھائے اور دکھائے جاتے ہیں۔ مجھے بھی شہرت پی ٹی وی کی ایک مقبول سیریز گیسٹ ہاوس میں مزاحیہ کردار سے ہی ملی۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں سٹیج ڈراموں سے میں نے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر ٹی وی ڈراموں میں اداکاری شروع کی اور پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریز گیسٹ ہاوس میں جب ریمبو کا مزاحیہ کردار کیا تو وہ اس قدر مقبول ہوا کہ یہ کردار میرے نام کا حصہ بن گیا۔ ڈائریکٹر سعید رانا نے فلم ”ہیرو“ سے متعارف کرایا۔ یہ فلم میری اور صاحبہ کی پہلی فلم تھی جو یہ فلم سپرہٹ ہوئی اور مجھے مزید فلموں میں کام ملنا شروع ہو گیا۔

میں نے ٹی وی، فلم اور سٹیج ڈراموں میں کام کیا ہے۔ سٹیج ڈراموں میں کام سب سے زیادہ مشکل ہے۔ سٹیج ڈراموں میں لائیو پرفارمنس ہوتی ہے جہاں ری ٹیک کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ اچھی اور بری اداکاری کا رسپانس موقع پر ہی مل جاتا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں کمپیئرنگ بھی کر رہا ہوں اور کمپیئرنگ کا تجربہ بھی اچھا رہا ہے۔