counter easy hit

ڈرامے اور سنسنی سے بھرپور تاریخی فلم ’سائلنس‘

Drama and thrill rich historical film 'Silence'

Drama and thrill rich historical film ‘Silence’

صفِ اول کے ہالی ووڈ اداکار لیام نیسن کی ڈرامے اور سنسنی سے بھرپور نئی تاریخی فلم ‘سائلنس ‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں،فلم 23دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

ہدایتکارمارٹن سیکورسیس کی اس فلم کی کہانی جاپان کے سترہویں صدی کے واقعات کی عکاسی کر رہی ہے، جس میں دو نوجوان اپنے ایک مذہبی پیشوا کی مددکیلئے جاپان پہنچتے ہیں، تاہم مشکل صورتحال کا شکار ہو کر خودبھی وہیں پھنس جاتے ہیں۔

باربرا ڈی فینا اوررینڈل ایمیٹ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم جاپانی مصنف شوساکو اینڈو کے1960ءکے ناول سے ماخوذ ہے ۔

تاریخی واقعات کے گِرد گھومتی اس فلم میں مرکزی کردار لیام نیسن نے نبھایا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار اینڈریو گارفیلڈ، ایڈم ڈرائیور، یاشوشی ٹکاڈا اور کیرین ہنٹزشامل ہیں۔

51ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت23دسمبرکو نمائش کے لئے پیش کر دی جائیگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website