counter easy hit

ڈاکٹر یاسمین راشد چھا گئیں ۔۔۔ وزیر صحت بننے کے بعد پہلے بڑے فیصلے نے پنجاب والوں کے دل خوش کر دیے

لاہور ; تحریک انصاف کی حکومت میں صوبائی وزیر پنجاب کے عہدے پر فائز ہونے والی نامور خاتون ڈاکٹر یاسمین راشد نے آتے ہی دبنگ اقدام اٹھا لیا ، وزیر صحت کی ہدایت پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روز30عطا ئیوں کے اڈے سربمہرکر دیے ۔تفصیلات کے مطابق

کمیشن کی ٹیموں نے لاہور ،فیصل آباد ،سیالکوٹ،راولپنڈی،لودھراں،سرگودھا اور پاکپتن میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کرکارروائی کی اورڈیٹاکے مطابق 148علاج گاہوں پرچھاپے مارے۔ان میں 30عطائیت کے مراکزکو سیل کر دیا گیاجبکہ 49عطائیوں نے عطائیت ترک کرکے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔سب سے زیادہ 10اڈے سرگودھا میں،راولپنڈی6،پاکپتن اور لودھراں ہر ایک میں چاراڈے سیل کیے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہدایات جاری کی تھیں کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو مریضوں کی شکایات کے ازالے اور عطائیت کے تدارک کے انجن کے طور پر کام کرنا چاہئے ہیلتھ کیئر کمیشن میں درج ہونے والی ہر شکایت سے محکمہ صحت کو بھی آگاہ کیا جائے پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ڈاکٹر محمد اجمل کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو کوالٹی ایشورنس پر رپورٹ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف کارروائیوں کے دوران کئے گئے جرمانوں کی مد میں بقایا جات کی جلد وصولی یقینی بنائی جائے۔