counter easy hit

ڈاکٹر طاہر القادری آج گیارہ سال بعد پیرس پہنچ گئے ہیں

Dr Tahirul Qadri

Dr Tahirul Qadri

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) ڈاکٹر طاہر القادری آج گیارہ سال بعد پیرس پہنچ گئے ہیں ۔استقبال نہیایت سادگی کے ساتھ کیا گیا۔

تفصیل کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری گیارہ سال بعد آج پیرس پہنچ گئے ہیں ۔ ۔ڈاکٹر طاہر القادری پر گیارہ سال قبل شام ترکی اور دوسرے ممالک میں چارٹر طیارہ زیارتوں پر لے جانے کے بعد پابندی لگا دی گئی تھی ۔ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ اب ڈاکٹر طاہر القادری پر لگائی گئی پابندی ختم ہو چکی ہے ۔پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹر طاہر القادری دو تین دن فرانس میں رہیں گے اور کوئی جلسہ عام نہیں ہو گا۔

پارٹی امور پر گفتگو ہو گی ۔اور آئندہ کا لائخہ عمل طے کیا جائے گا ۔عوامی تحریک کے سربراہ سوئٹزر لینڈ سے براستہ روڈ فرانس انٹر ہوئے ہیں ۔ادارہ منہا ج القرآن فرانس اور پاکستان عوامی تحریک کے رفقاء اور وابستگان میں ڈاکٹر طاہر القادری کی فرانس آمد سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ادھر پی ٹی آئی چھوڑ کر آنے والی خواتین کی بھی ویمن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا جائے گا ۔جس سے پاکستانی کیمونٹی میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے ۔اور مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی ونگ سے نکل کر آنے والی خواتین کو مذہبی تنظیمات میں ذمہ داریاں نہ سونپی جائیں۔