counter easy hit

ڈاکٹر سید احمد قادری بہار اردو مشاورتی کمیٹی کے بھی رکن نامزد

Dr Syed Ahmed Qadri

Dr Syed Ahmed Qadri

پٹنہ: اردو کے مشہور ومقبول افسانہ نگار اور صحافی ڈاکٹر سید احمد قادری کو وزیراعلیٰ بہار نیتیش کمار نے بہار اردو اکاڈمی کی مجلس عاملہ کا رکن نامزد کئے جانے کے بعد بہار اردو مشاورتی کمیٹی کا بھی ممبر بنایا ہے جس کا نوٹیفیکیشن حکومت بہار کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سید احمد قادری کو وزیر اعلیٰ بہار کی جانب سے بہار اردو مشاورتی کمیٹی کی رکنیت دئے جانے پر ادبی اور صحافتی حلقوں میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور وزیر اعلیٰ بہار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر قادری جس طرح گزشتہ کئی دہایوں سے اردو زبان و ادب اور صحافت کے میدان میں بے حد متحرک اور فعال ہیں اوربے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں، اس لحاظ سے ان کی نامزدگی لائق تحسین ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر سید احمد قادری کی درجنوں قابل ذکر کتابیں شائع ہو چکی ہیں ۔ جن کی ادبی حلقوں میں کافی پزیرائی ہوئی ہے ، اوران کی تقریباََ تمام کتابوںکو مغربی بنگال اردو اکاڈمی ، اتر پردیش اردو اکاڈمی اور بہار اردو اکاڈمی کے ساتھ ساتھ دیگر کئی اداروں نے بھی انعامات اور اعزازات سے نوازا ہے۔

ان کی ایک کتاب ” اردو صحافت بہار میں” بہار کی تمام یونیورسیٹیوں کے ایم اے کے نصاب میں بھی شامل ہے۔ عرصہ قبل ڈاکٹر سید احمد قادری کو حکومت ہند کی جانب سے فیلو شپ ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ 1996 میں ہندوستان ٹائمز گروپ کے ، کے کے بڑلا فاؤنڈیشن بھی انھیں باوقار فیلوشپ ایوارڈ سے نواز چکی ہے۔

اسی سال ٹائمز آف انڈیا نے بھی ڈاکٹر قادری کو ” بہاری آف دی ایئر” کا اعزاز بخشا تھا ۔ ڈاکٹر سید احمد قادری کی مگدھ یونیورسٹی کے سینیٹ کی ممبر کی حیثیت سے بھی نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ابھی حالیہ امریکہ کے دورہ کے درمیان امریکہ میں ان کے اعزاز میں کئی نشست کا انعقاد کیا گیا ، امریکہ کے اخبارات میں ان کی امریکہ آمد پر کئی اخبارات نے پہلے صفحہ پر خبریں شائع کی تھیں ، وائس آف امریکہ ،واشنگٹن نے ان سے لیا گیا ایک تفصیلی انٹرویو اپنے ایک خصوصی پروگرام میں نشر کیا تھا۔

بہار اردو اکاڈمی اور بہار اردو مشاورتی کمیٹی میں ڈاکٹر سید احمد قادری کی حکومت بہار کی جانب سے ممبر نامزد کئے جانے پر پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی، ابوذر عثمانی ، قیصر ضحی عالم ، مشرف عالم ذوقی، اطہر حسین انصاری، ڈاکٹر عاصم شہنواز شبلی، ڈاکٹر جمال ا لدین شمس، سرتاج علی خاں، فیاض حالی وارثی، انظراللہ(منصف ٹی وی چینل)، پروفیسر ناز قادری، جاوید ہمایوں ، ڈاکٹر مظہر کبریا، منصور خوشتر، بے نام گیلانی ، شہاب دائروی، قاسم فریدی ، سید انوار قادری، مرغوب اثر فاطمی، انوار واسطی وغیرہ نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ ڈاکٹر قادری ان دونوں اہم اداروں میں اپنے وجود کا احساس کرائینگے اور گزشتہ چند برسوں سے ان اداروںکو تعطل کی وجہ کر جو نقصان پہنچا ہے ، اس کا تدارک ضرور کرینگے۔